چاغی سوراب میں طوفانی بارش سے رابطہ سڑکیں تباہ، تباہی، ندی نالوں میں طغیانی

وندر (نامہ نگار ) سب ڈویژن کنراچ اور تحصیل سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی کنراچ کا ضلع بھر سے زمینی رابطہ منقطع۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے پہاڑی وادیوں پر مشتمل سب ڈویژن کنراچ اور تحصیل سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقوں میں مون سون کی پہلی موسلادھار بارش شروع ہوگئی جس کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں برساتی سیلابی پانیوں کے ریلوں کے آنے کی وجہ سے شدید طغیانی کے سبب وندر ندی میں واناڑی کے قریب کورود کے مقام پر وندر ندی پر پل کے نہ ہونے کی وجہ سے سب ڈویژن کنراچ کا ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا وندر ندی میں سیلابی ریلوں کی آمد جاری ہے میونسپل کمیٹی وندر اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس سے پرزور اپیل کی گئی ہیکہ وہ برساتی ندی نالوں سے دور رہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار سانحہ سے محفوظ رہا جاسکے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایات کے مطابق تحصیلدار سونمیانی وندر نے میونسپل کمیٹی وندر کے چیف آفیسر سیکرٹری میونسپل کمیٹی وندر میونسپل کمیٹی کے عملے کیساتھ برساتی سیلابی ریلوں کی گزرگاہوں میں اگی ہوئی خودروجھاڑیوں کی کٹائی و صفائی کیلیے اقدامات کیے تاکہ برساتی سیلابی ریلوں کی بہا میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ علاوہ ازیں طوفانی آندھی نے خاران میں تبادی مچادی، کلی جودائے قلات میں ٹرانسفارمر سمیت تین سے چار کمبھے گرنے کی اطلاعات ہیں، تاریں گھروں میں بکھری پڑی ہیں جوکہ کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔ دریں اثناء ضلع سوراب اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی

Post a Comment

Previous Post Next Post