خاران سے ایک اور شخص سی ٹی ڈی و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

خاران ( اسٹاف رپورٹرز سے ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ایک اور شخص غلام جیلانی ولد محمد امین کو جبری حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاران گواش روڈ کے رہائشی غلام جیلانی گزشتہ روز اپنے گھر سے بازار کی جانب جارہے تھے کہ سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔ خاران میں گزشتہ دو روز میں جبری گمشدگی کا یہ دوسرا واقع ہے، اس سے قبل محمد اسلم ولد حاجی محمد ابراھیم مینگل کو 18 جولائی کے روز شام کے وقت سی ٹی ڈی / خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا۔ آپ جانتے ہیں غلام جیلانی خاران کے ایک بلوچ سیاسی کارکن کے بھائی ہیں اور اس وجہ سے انہیں اس سے قبل بھی متعدد بار لاپتہ کیا جاچکا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post