بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آج صبح سے زمینی و فضائی فوجی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق نوشکی کے پہاڑی علاقے منجرو، مُخبلی، خوانکی، خاخوئی اور گرد نواح میں آج صبح سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے، جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں جاری فوجی آپریشن میں پیدل فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ فورسز نے مذکورہ علاقے میں فورسز نے دوران آپریشن بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔
واقعہ کے متعلق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا تھا کہ نوشکی میں 6 جون 2022 بروز سوموار کو قابض پاکستانی فوج نے بلوچ لبریشن آرمی کے ایک بیس کیمپ پر حملے کی کوشش کی، دشمن کی پیشقدمی روکتے ہوئے بی ایل اے کے دو جانباز سرمچار شہید جبکہ طویل جھڑپ کے نتیجے میں دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تاہم آج ہونے والے فوجی آپریشن کے حوالے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔