بلوچستان ایک اور روڈ حادثہ، چار افراد جانبحق

بلوچستان کے شاہراؤں پہ خونی رقص جاری ہے۔ کچھ ہی گھنٹوں کے دورانیہ میں دو بڑے روڈ حادثات میں دو درجن سے زیادہ افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ژوب میں آج صبح خوفناک حادثے کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ بولان میں ڈھاڈر کچھی کے مقام پر ایک روڈ حادثے میں چار افرادجانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں چند ہی گھنٹوں کے دورانیہ میں یہ دوسرا بڑا روڈ حادثہ ہے اس سے قبل راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والیمسافر بردار بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جہاں بس میں سوار 33 میں سے 23 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اس طرح کے جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں۔ سٹرکوں کی ناقص تعمیر اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کے ساتھساتھ خراب حالت والی گاڑیاں ایسے حادثات میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں سالانہ سڑک حادثات کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 8ہزار سےزائد ہے جبکہ 27 سے 30 ہزار افراد سڑک حادثات کے نتیجے میں زخمی ہو کر پوری زندگی کے لئے معذور بن جاتے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post