خضدار شہداد کوٹ سندھ کو ملانے والی دوسری شاہراھ بھی بہہ گئی

خضدار ،کرخ ( اسٹاف رپورٹرز سے، ویب ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان کو ملانے والی دوسری شاہراھ ایم 8 بھلونک کے مقام سے سیلابی ریلے کی نظر ہوگئی،رابطہ پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ ایم 8 شاہراہ بھلونک کرخ کے مقام سے بہہ جانے کی وجہ سے سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کا کہناہے کہ روڈ کو بحال کرنے میں ایک ہفتہ سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post