قابض فورسز پربم حملہ اور فائرنگ پانچ اھلکار زخمی ہوگئے ۔بی ایل اے

کوئٹہ ( پریس ریلیز، اسٹاف رپوٹرز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ساتھی سرمچاروں نے کوئٹہ اور قلات میں دو مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جن میں دشمن کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔ جس کی ذمہداری وہ قبول کرتے ہیں ۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر سرمچاروں نے لیویز فورسز کو اس وقت نشانہ جب انہوں نے ناکہ لگایا ہوا تھا، حملے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے اس سے قبل بھی پولیس و لیویز فورس کو متعدد بار دھمکی جاری کرچکی ہے کہ وہ اجتماعی اور انفرادی حوالے سے بلوچ قومی تحریک کے سامنے کسی طرح کی رکاوٹ بننے سے گریز کریں مگر وہ سنی ان سنی کردیتے ہیں ۔ انھیں یاد رکھنا چاہئے مقصد کے حصولی تک بی ایل اے کی جدوجہد جاری رہیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post