پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ای پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کا گزشتہ 36 گھنٹوں سے ہرنائی اور منگی ڈیم کے علاقوں میں بی ایل اے کے ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ۔ جس میں ایس ایس جی کمانڈوز و ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اب تک 2 افراد مارے گیے ہیں اور ان کے ٹھکانوں سے آئی ڈیز،اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں کے باوجود دشوار گزار علاقوں میں آپریشن تاحال جاری ہے۔ تاہم عسکری ذرائع نے مزید معلومات فراہم نہیں کی ہے ۔
زیارت اور گرد نواح میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ایک مقامی شخص کی گرفتاری کے اطلاعات بھی آرہے ہیں۔
فوجی آپریشن کے خلاف مقامی لوگوں نے زیارت کے قریب ایک مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ جس کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
