زیارت سانحہ خلاف مستونگ میں کل احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔ بی این پی

مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ مستونگ کل ہفتہ کے دن احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔ یہ بات مستونگ ضلع کے سیکٹری جنرل جمیل بلوچ اپنے جاری بیان میں کہی ہے ۔ انھوں نے کہاہے بی این پی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق زیارت میں بلوچ لاپتہ افراد کے بیمانہ قتل و لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج پر پولیس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیاجائے گا ۔ اس اعلامیہ کی رو سے بی این پی مستونگ سراوان پریس کلب کے سامنے کل ہفتہ کے دن صبح 11 بجے احتجاج منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ لہذا بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ مستونگ کے تمام یونٹس ضلعی عہدار تحصیل عہدار سمیت تمام ورکرز کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کا ایک مشترکہ اجلاس مستونگ کے ضلعی آفس میں ٹھیک 12 بجے منعقد ہوگا تمام عہدیداروں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post