جرمنی اور ساؤتھ کوریا میں سانحہ زیارت خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیاجائے ہوگا ۔ بی این ایم

جرمنی ( اسٹاف رپورٹرز سے، پریس ریلیز ) بلوچ نیشنل موومںٹ( بی این ایم ) کے مرکزی ترجمان کے اعلامیہ مطابق کل ہفتہ 23 جولائی 2022 کو بی این ایم جرمنی چیپٹر کی طرف سے جرمنی کے شہر ’بن ‘ میں مونسٹر پلاٹس کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس طرح بی این ایم ساؤتھ کوریا چیپٹر کی طرف سے یکم اگست 2022 کو ملک کے دارالحکومت سیول میں تین مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیے جائیں گے۔ انھوں نے مظاہروں کے اوقات کار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ پہلا مظاہرہ کوریا کے قومی اسمبلی کے سامنے مقامی وقت 00: 12 - 00 :10 بجے ، دوسرا مظاہرہ ایمنسٹی انٹرنشینل ساؤتھ کوریا کے آفس کے سامنے مقامی وقت 00: 16 - 00 :14 بجے اور تیسرا مظاہرہ گنگھوامن ، بادشاہ سیجنگ اعظم کے مجسمہ کے مقام پر مقامی وقت 00: 19 - 00 :17 منعقد ہوگا ۔ انھوں نے کہاہے کہ یہ مظاہرے ریاست پاکستان کی طرف سے بلوچ نسل کشی اور زیارت میں حالیہ جعلی مقابلے میں جبری لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف ہوں گے ۔ جبکہ ان مظاہروں کا مقصد بین الاقوامی برادری کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ ترجمان نے اعلامیہ میں پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ بی این ایم کے کارکنان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں ۔ انھیں بلوچستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچ گلزمین پر ریاست پاکستان کے سفاکانہ کردار کو اجاگر کرنا ہوگا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post