حب(مانیٹرنگ ڈیسک) حب ناکہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سوزوکی میں تصادم ایک شخص جاں بحق،نعش حب اسپتال منتقل کردی گئی،ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی،متوفی کراچی کا رہائشی تھا تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیان رات سندھ بلوچستان کے سنگم حب ناکہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 50سالہ نثار ولد چھوٹے خان سکنہ بوہرہ پیر رنچھو لین کراچی زخمیوں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جس کی نعش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیا گیا بعدازاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی