کوئٹہ بلوچستان ، ریسکیو 1122بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستا ن میں قومی شاہراہون پر عید کے پہلے دو دنوں میں کل 49ٹریفک حادثات رونما ہوئے ، عید کے روز 20ٹریفک حادثات ہوئے جن میں کل 41افراد زخمی ہوگئے ، رپوٹ مطابق زیارت کراس پر 4جبکہ لک پاس پر 3حادثات رونما ہوئے،
اس طرح عید کے دوسرے روز 29حادثات میں کل 56افراد زخمی ہوگئے ، اس دوران سب سے زیادہ حادثات بختیار آباد سبی میں رپوٹ ہوئے جہاں پانچ حادثات کے واقعات رونما ہو ئے ۔ جبکہ لک پاس، وندرمیں چار،خضدار،قلعہ سیف اللہ،کچھی میں تین،تین واقعات رونماہوئے جن میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی گئی.
