سندھ شدید بارشوں کی وجہ سے 26 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے

کراچی صوبائی قدرتی آفات کی ادارہ (پی ڈی ایم اے) سندھ نے حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے۔پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق صوبے میں 20 جون سے 10 جولائی یعنی عید کے پہلے روز تک ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جاں ھلاک ہوگئے ، اس کے علاوہ مختلف حادثات میں 11 افراد بھی زخمی ہوئےہیں ۔ بیان مطابق بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں کراچی شہر میں ہوئیں ۔ جہاں 14 افراد نے اپنی جانیں گنوائیں۔ شہر قائد میں بارشوں کے دوران سب سے زیادہ اموات ضلع شرقی میں ہوئیں جہاں چھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے علاوہ کورنگی میں چار، ضلع جنوبی ، ضلع وسطی ، ضلع غربی اور ملیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں نو ، خیرپور میں دو اورسکھر میں ایک شخص بارشوں کے دوران مختلف حادثات کے باعث ھلاک ہوگئے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post