تربت۔ لسبیلہ ، فائرنگ اور حادثات میں ایک ھلاک 15 زخمی

تربت ( اسٹاف رپورٹر ) تربت مسلح افراد نے مقامی ہوٹل کے قریب فائرنگ کرکے ونود ولد گولو اور ثناء اللہ ولد صابر سکنہ تجابان کو زخمی کر کے فرار ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لسبیلہ : مین آر سی ڈی ہائی وے گڈانی موڑ کے قریب مسافر ویگن اور کار میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،خواتین وبچوں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے زخمیوں فوری طور پر حب اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post