سانحہ زیارت میں جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلہ میں ھلاک کرنے خلاف بی این پی کا بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹرز سے ،نامہ نگاران ) زیارت میں رواں ماہ جولائی کو فوجی آپریشن دوران کئی سال اور مہینوں سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں ، علاقائی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے ، شمس ساتکزئی، شہزاد بلوچ ،ڈاکٹر مختیار بلوچ ،انجنیئر زھیر بلوچ ، سالم کریم ، شاہ بخش مری جمعہ خان مری سمیت نو نہتے افراد کو جعلی مقابلے میں ھلاک کرنے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بلوچستان بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ، مظاہروں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں پنجگور میں بی این پی نے احتجاجی ریلی ضلعی أفس سے نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ سے ضلعی أرگناہزر میر نظام بلوچ ، میر افتخار ، عبیداللہ بلوچ اور بی ایس او کے ضلعی سنگت فہد أصف نے خطاب کرتے ہوہے زیارت میں بے گناہ لاپتہ بلوچوں کو شہید کرنے کی مذمت کی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ نسل کشی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔اور زیارت میں بے گناہ بلوچوں کو دہشتگرد قرار دے کر ٹارگٹ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو ملک کا حصہ نہیں بلکہ ایک کالونی سمجھا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہاکہ جن افراد کو جعلی مقابلے میں مارا گیاان تمام کے نام بلوچ لا پتہ افراد کی لسٹ میں شامل ہیں ۔ جو کہ مختلف ادوار میں غائب کئے جا چکے ہیں ۔ انھوں کہاکہ بی این پی مطالبہ کرتی ہے کہ ایک غیر جانبدار تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جاہے اور واقع میں ملوث افراد کو سزا دیا جاہے۔ کیچ تحصیل بلید زعمران میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اپیل پر زیارت کے دالخراش واقعہ جس میں لاپتہ کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ واقعہ کے خلاف بی این پی کے زیر اہتمام 23 جولائی بروز ہفتہ صبح 11 بجے کو کیچ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا . احتجاجی ریلی پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ تربت سے برآمد ہوکر تربت پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کیا ۔ ریلی اور مظاہرے کی قیادت بی این پی تحصیل بلیدہ زعمران کے آرگنائزر حاجی عبدالرحمن کر رہے تھے ۔ دالبندین میں بی این پی کے مرکزی کال پر جعلی مقابلے کے آڑ میں سالوں سے لاپتہ بلوچ افراد کو شہید کرنے اور کوئٹہ میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کا پریس کلب دالبندین کے سامنے ضلعی صدر یار محمد کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا ۔ جس میں پارٹی کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ جعفرآباد میں بھی بی این پی کے مرکزی کال پر جعلی مقابلے کے آڑ میں کئی سالوں سے لاپتہ بلوچ افراد کو شہید کرنے اور کوئٹہ میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کے خلاف بی این پی جعفر آباد کے پریس کلب کے سامنے ضلعی صدر احسان احمد ،میر مراد ،نواز ، محمد علی دلشاد احمد اور علی بخش کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ ادھر نوشکی سے بھی ہمارے نمائندے نے رپوٹ دی ہے کہ نوشکی میں بی این پی کے مرکزی کال پر جعلی مقابلے کے آڑ میں سالوں سے لاپتہ بلوچ نوجوانوں کو شہید کرنے اور کوئٹہ میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کے خلاف نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جس میں بی این پی کے کارکنان کے علاوہ دوسرے سیاسی سماجی پارٹی تنظیموں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔ اور فوج کے اس عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post