گدانی (نامہ نگار ) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گڈانی یونٹ کی جانب سے دو روزہ مہر گڑھ کتاب کاروان کے نام سے کتب میلے کامیابی سے ختم ہوا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گڈانی یونٹ کی جانب سے دو روزہ کامیاب کتب میلہ مہر گڑھ کتاب کاروان کے نام پر منعقد ہوا۔ جس میں مختلف موضوعات کی کتابیں موجود تھی۔ کتاب دوست اور تعلیم دوست حضرات نے کتب میلے کا دورہ کیا اور بی ایس ایف کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ معاشرے میں بی ایس ایف کے شعور یافتہ سیاسی کارکن تعلیمی اور سیاسی انقلاب برپا کریں گے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ گڈانی یونٹ کی جانب سے کتب میلہ 25 جون اور 26 جون کو منعقد ہوا۔ جس میں گڈانی کے سیاسی،سماجی اور قبائلی شخصیت وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ صاحب، سینئر ہیڈ ماسٹر گڈانی سر ایاز بلوچ صاحب، شاہ زیب فاؤنڈیشن کے بانی اور پریذیڈنٹ سرور شہزاد بلوچ، شاہ زیب فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری الٰہی بخش بلوچ، شاہ زیب فاؤنڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ امیر بخش شیخ، کونسلر عطاء اللہ رشید، میر گوھر خان، محمد امین محمد حسنی، وڈیرہ رحیم بخش بلوچ، وڈیرہ یاقوب بلوچ، سینئر صحافی منظور انگاریہ صاحب اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کر کے بی ایس ایف کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی کتب میلے میں مختلف موضوعات مثلاً سیاسی، لٹریری، سماجی اور بلوچ و بلوچی زبان کی کتابیں دستیاب تھی۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں کتابیں خرید کر نہ صرف کتابوں سے لگاؤ کا اظہار کیا بلکہ بلوچستان بالخصوص گڈانی کے تعلیم دوست عوام اپنی علمی اور شعوری آبیاری کے لیے کتب بینی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مختلف زونز کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کتاب کلچر کو فروغ دینے کیلئے مہرگڑھ کتاب کارروان کے نام سے بک اسٹال لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس کی وجہ سے کتب بینی کے کلچر کو کافی حد تک فروغ حاصل ہوئی۔ معاشرے میں سیاسی، علمی و ادبی انقلاب برپا کرنے کیلئے مختلف موضوعات پر تحریر کردہ کتابوں کا دستیاب ہونا ضروری ہے۔ کتابوں کے بغیر تعلیمی انقلاب برپا کرنے اور معاشرے میں علم وشعور پھیلانے کی خوابیں ادھوری رہ جاتی ہیں۔ تعلیم کے بغیر قومیں پسماندگی اور سست روی کا شکار ہوتے ہیں۔ دنیا میں ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم کے ذریعے معاشرے میں تبدیلیاں لائی ہیں۔ معاشرے میں سماجی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا واحد ذریعہ لوگوں میں علم و شعور پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے معاشرہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہ سکے