خضدار (بیورورپورٹ) خضدار کے علاقہ تحصیل زہری نورگامہ گودام کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ زہری سٹی ایریا نورگامہ زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ عبداللہ جلاب زئی نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کاتعلق تحصیل مولہ سے بتایا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر مقتول کے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ اس متعلق لیویز تفتیش کررہی ہے