وزیرستان میں سیکورٹی فورس کا آپریشن، مقابلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان (نامہ نگار ) سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسانی میں آپریشن۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکورٹی فورس کے آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد سیکورٹی فورسز کیخلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ چاروں مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے

Post a Comment

Previous Post Next Post