غوطہ خوروں نے سمندر سے 4لاشیں، ایک کو بےہوشی کی حالت میں نکال لیا

کراچی (نامہ نگار ) بوٹ بیسن بینظیر بھٹو پارک کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیں۔گذشتہ روز مذکورہ افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا تھا تاہم گزشتہ روز کوئی کامیابی نہیں ملی تھی آج چاروں لاشوں کو سمندر سے نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ چار لاشوں میں سے تین کی شناخت 18 سالہ محمد ریاض ولد محمد فیاض، 17 سالہ سیف اللہ ولد لال سبین، 35 سالہ اللہ داد ولد نیاز در کی حیثیت سے ہوئی جبکہ ایک لاش اور بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے 20 سالہ نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی

Post a Comment

Previous Post Next Post