حب (نامہ نگار ) گھروں میں گھس کر خواتین کو لوٹنے والی خاتون کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمہ کی نشاندہی پر اسکے گینگ کے دو ساتھی گرفتار ی کے بعد پولیس نے رہا کردیئے۔ ملزمہ خاتون سے 10 ہزا ر روپے کی رقم برآمد کرلی۔ اس سلسلے میں بتا یاجاتا ہے کہ حب شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر خواتین کو لوٹنے والی خاتون پکڑی گئی، ملزمہ کو اہل محلہ نے اْسوقت پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا کہ جب وہ صدر پولیس تھانہ کی حدود میں عدالت روڈ پر واقع ایک گھر میں قائم بیو ٹی پالر سے 80 ہزار روپے نقد رقم اور دو قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھی کہ خاتون خانہ کے شورمچانے پر اہل محلہ نے ڈاکو خاتون کو پکڑ کر صدر تھانہ کے حوالے کردیا۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او صدر تھانہ کا کہنا ہے کہ خاتون ملزمہ بلقیس آئس نشہ کی عادی ہے جبکہ اْسکی نشاندہی پر اسکے دو ساتھیوں کو بھی پکڑ اگیا جنہیں بعدازاں نامعلوم وجوہات پر پولیس نے رہا کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون سے 10ہزار روپے برآمد کر لیئے ہیں