پنجگور جسٹس فار داد جان عنایت کمیٹی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی اور دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے داد جان بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے 72 گھنٹے کاجو الٹی میٹم دیا تھا وہ پورا ہوگیا ھے اس سلسلے میں کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل 12 بجے احتجاجی دھرنے کو سی پیک منتقل کرکے سی پیک روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی کل 12 بجے کے بعد سی پیک روڈ پر سفر کرنے کی زحمت نہ کرے کیونکہ روڈ پر دھرنے دے کر ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گاواضح رہے کہ جسٹس فار داد جان کمیٹی نے داد جان عنایت کے قاتلوں کی گرفتاری کےلئے 23 مئی 2022 سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او آفیس کے باہر گیٹ کے سامنے روڈ پر احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا شروع کیا تھا اس دوران ڈپٹی کمشنر آفیس ڈی پی او آفیس خزانہ آفیس سمیت قریبی دفاتر گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں اس احتجاجی دھرنے کی حمایت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی انجمن تاجران اسپورٹس یونین اور دیگر نے کی ھے
Share this: