اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ایمان مزاری سے لاتعلقی کا اظہار باعث تشویش ہے۔ ایچ آر سی پی نے اپنے جاری بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان مزاری کیخلاف ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد بار کا اظہار لاتعلقی باعث تشویش ہے کیونکہ ایمان پر فوج کیخلاف بیان دینے کی جھوٹی ایف آئی آر درج ہے۔ ایچ آر سی ایمان مزاری پر درج ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے کیونکہ ایمان مزاری پر درج ایف آئی آر کی وجہ فوج کی سیاست میں مداخلت اور ایمان مزاری پر طلبہ کی جبری گمشدگیوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کرنے والوں کیلئے آواز اٹھانا ہے۔ ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہیں اور ان کا کام ہے کہ وہ انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔ ہیومن رائٹس آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ایمان مزاری کیخلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔
Share this: