پنجگور (نامہ نگار ) ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے لوگوں کا جینا محال کردیا۔ پنجگور کے رہائشی گزشتہ 4 دن سے ان وحشیانہ حملوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس حوالے سے احتجاج میں شریک داد جان کی والدہ نے کہا کہ میرا قصور کیا تھا کہ ہمارے سامنے میرے بیٹے داد جان کو ہم سے چھینا گیا۔ انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ چاہے مجھ پر گولیاں برساؤ میں تب تک اس دھرنے سے نہیں اٹھوں گی جب تک میرے بیٹے کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے