گوادر: کیچ میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے تمپ اور کیچ کے مین ٹرانسمیشن لائن شئے کہن کے مقام پر گر کر زمین بوس ہوگیا،
مین ٹرانسمیشن لائن گرنے کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع گوادر، کیچ اور پنجگور میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔
کیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی سپلائی بحالی میں 24 گھنٹے سے زائد لگ سکتے ہیں۔ کیسکو کی ٹیم روانہ کردی گئی۔