وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر لکھا ہے بلوچستان ہائی کورٹ کےچیف جسٹس نعیم اختر افغانی نےہم سےکہاکہ لاپتہ افرادکے حوالےسےسادہ کاغذ پر درخواست ہائی کورٹ لےآو وہ اس پر قانونی کاروائی کریں گے ۔ انھوں نے لکھا ہے کہ لاپتہ افرادکے اہلخانہ فوری طور پر اپنے لاپتہ افراد کے حوالے سےچیف جسٹس کے نام سادہ کاغذ پر درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کرادیں کاروائی ہوگی ۔