بلوچستان لبریشن فرنٹ نے شاہاپ کلبر میں ریاستی عسکری تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ26 مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے شاہاپ کلبر،وکاہی روڈ پر کام کرنے والے بلڈوزر کو نذر آتش کرنے کے ساتھ دیگر سازو سامان کو بھی جلا دیا۔مقامی افراد کو بلوچ ہونے پر چھوڑ دیا گیا اور تنبہہ کیا گیا کہ وہ قابض پاکستان کے سامراجی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں،بصورت دیگر و اپنے نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی عسکری کمپنی،ایف ڈبلیو او مقامی لوگوں و ٹھیکداروں کو اپنے منصوبوں کے لیے استعمال کر رہی ہے تاکہ وہ فوجی آمدورفت کے لیے سہولیات میسر کریں اور مقبوضہ بلوچستان میں اپنے قبضے کو مزید تقویت دے سکے،ہم ریاست کے ان ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں اور سرمچار محاذ جنگ میں دشمن فورسز کو شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔
مقامی ٹھیکدار ریاستی سہولت کاری سے باز آئیں اورعسکری تعمیراتی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں