بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ حملہ ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر کے مقام پر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد ایک ٹاور زمین بوس ہوا ہے جس کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹاور کو اڑانے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔