برازیل میں طوفانی بارشیں ، 35 افراد ہلاک

برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب طوفانی بارش سے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ہفتے کی دوپہر تک ریاست پرنام بوکو کے شہری علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری حکام کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے 765 افراد کو گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔برازیل کی فیڈرل ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ ریاست الاگاؤس میں دو شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش پچھلے 5 مہینے میں ہونے والا چوتھا واقعہ ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔اس سے قبل دسمبر کے آخر اور جنوری کے اوائل میں ریاست باہیا میں شدید بارشوں سے درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بےگھر ہوئے تھے۔رواں سال فروری میں ریو ڈی جینیرو میں طوفانی بارش نے 230 افراد کی جان لی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق برازیلی صدر بولسانارو ایک وفاقی ٹاسک فورس تیار کرکے برسات سے متاثرہ علاقوں میں بھیجیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post