وادی نیلم جموں کشمیر میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی نعشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون اور تین بچوں کی موت کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ ممکنہ طور پر خاتون کی جانب سے تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Share thi