اطلاعات کے مطابق قلات کے پہاڑی علاقے جوہان میں مسلح افراد نے موبائل کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا جبکہ مشینری کو نذر آتش کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کمپنی کے مشینری اور سولر سسٹم سمیت ٹاور کو تباہ کرنے کے بعد نامعلوم سمت چلے گئے۔
جوہان اور گردنواح کے علاقوں میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تین موبائل ٹاوروں کو تباہ کیا گیا ہے، مذکورہ ٹاوروں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے تاہم آج ہونے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔