کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )کیچ کے مرکزی شہر تربت میں M8 شاہراہ پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق تربت میں جوسک کے نزدیک M8 شاہراہ پر رات 4 بجے کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک ہوگئے جس کی شناخت اتفاق احمد ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے جو محکمہ صحت میں چوکیدار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو دھماکہ سے پہلے قتل کرکے نزدیکی باغ میں پھینکا گیاتھا ،جب دھماکہ ہوا تو اسے دھماکے کے نام کیا جارہاہے ۔
ھلاکت کے حقائق پوسٹ مارٹم بعد سامنے آئیں گے کہ نعش کتنی پرانی ہے ۔
تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکے ہیں ۔
علاوہ ازیں گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب تمپ قلات میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے وقت علاقے میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
حملے میں پاکستانی فورسز کے جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔