دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ رات دکی کے علاقے نصرآباد میں قومی وسائل (معدنیات) کے لوٹ مار میں شریک ٹھیکدار حاجی سلیم کے گھر پر ہمارے سرمچاروں نے دستی بم پھینکا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،جس کی وجہ یہ تھی کہ ان پر دستی بم تنبیہ کے طور پر پھینکا گیا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار میں وہ آئندہ ملوث نہ رہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ مزید بلوچ نیشنلسٹ آرمی دیگر علاقائی ٹھیکداروں کو بھی تنبیہ کرتی ہے کہ وہ قومی وسائل کی لوٹ مار میں قابض ریاست کی سہولت کاری سے گریز کریں۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی حاجی سلیم کے گھر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ،اور اس عہد کو دہراتی ہے کہ استحصالی کمپنیوں ،ٹھیکداروں پر ہماری کاروائیاں تیز کی جائیں گی ۔