کراچی میں دھماکا خودکش ہوسکتا ہے،کراچی پولیس چیف

کراچی:جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امکان ہے دھماکا خودکش ہوسکتاہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جار ہیں۔ دوسری جانب رینجرز ذرائع کا کہناہےکہ جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رینجرز ذرائع کا بتانا ہےکہ چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیورٹی پر تعینات تھے

Post a Comment

Previous Post Next Post