کوہاٹ ایف سی میں بھرتی کے امیدوار دو نوجوانوں کو موت کے گھاٹ آتاردیا گیا

کوہاٹ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے رہائشی دو نوجوانون کو قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے میرعلی بازارمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ ا±تاردیا۔ دونوںمبینہ طورپر فرنٹیئرکور(ایف سی) میںبھرتی ہونے کے لئے گئے تھے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی گاو¿ں سے تھااور ایف سی میں بھرتی ہونے کے لئے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان گئے تھے کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ دونوں مقتولین کا ایف سی میں بھرتی ہونے کا خواب تو پورانہ ہوسکا لیکن دونوں ہمیشہ کے لئے خود خوابیدہ ہوکر لواحقین کے خوابوں کوبھی ادھورا چھوڑگئے۔ شمالی وزیرستان کے مقامی سینئرصحافی اور دیگر ذرائع نے پولیس کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا ہے کہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقہ مندوری کے رہائشی دونوجوان عدنان محمود اور شفیع اللہ مبینہ طورپر شمالی وزیرستان میں ایف سی میں بھرتی کے لئے گزشتہ روز گئے تھے جہاں میرعلی بازار کے ہرمز اڈہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان دوست موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔دونوں کی عمریں2120 سال تھیں۔ مقتول عدنان محمود کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ لاچی کے معروف کرکٹر اور احمد سپورٹس کے مسعود خٹک کے بھائی تھے۔مقامی پولیس نے واقعہ کی تفتیش

Post a Comment

Previous Post Next Post