نوکنڈی واقعہ کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نوکنڈی واقعہ کیخلاف بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کی جانب سے پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی قیادت بی ایس او کے چیئرمین ذبیر بلوچ کررہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر چاغی میں نہتے پرامن مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعے سزا دی جائے۔ مقررین نے کہا کہ حکمران روزگار تو نہیں دے سکتے لیکن نہتے بلوچوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں واقعے کی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے

Post a Comment

Previous Post Next Post