ڈیرہ مراد جمالی: بجلی کے ٹاور اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی ٹرانسمیشن کو تباہ کردیا۔ حملہ ڈیرہ مراد جمالی ربی کینال کے مقام پر ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد ایک ٹاور زمین بوس جبکہ ایک اور ٹاور شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاوروں کو اڑانے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

Post a Comment

Previous Post Next Post