نصیر آباد سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے-
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منگولی سے پاکستانی فورسز عظمت ولد گلاب کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں-
اسی طرح فورسز نے مودر والد پاہر دین نامی شخص کو بھی لہڑی سے حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں-
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فورسز نے حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں-
یاد رہے بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جبکہ گذشتہ دنوں مختلف علاقوں سے کئی افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں-
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جہدو جہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ایک اندازے کے مطابق ہر روز دو سے تین افراد جبری گمشدگیوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ یہ تعداد کبھی کبھی اس سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے-
جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بھوک ہڑتالی کیمپ گزشتہ 4632 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے -