کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب نامعلوم مسلح افراد کی رکشہ پر فائرنگ 2 افراد ھلاک ، تفصیلات کے مطابق
حب کے علاقے دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عزیز اللہ ولد رحمت اللہ عمر 40 سال اور عطاء محمد ولد رحمت اللہ 30 سال کو قتل کردیا ۔ جنہیں ایدھی ایمبوولینس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کیا گیا ،جہاں پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔
اس طرح تربت ، تمپ کے علاقہ کوھاڑ میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل ولد ملک داد اللہ سکنہ تمپ کوہاڑ کو قتل کردیا ، فائرنگ سے معراج عارف نامی شخص زخمی ہوگیا ، جنہیں تربت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ابھی تک قتل کے اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکے ہیں۔
علاوہ ازیں قلات کے پہاڑی علاقے نرمک سے ایک شخص کی نعش ملی ہے ،
جس کی شناخت قادر بخش ولد موسی خان کے نام سے ہواہے ۔
جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔
ورثا کے مطابق نامعلوم افراد نے قادر بخش کو کچھ دن پہلے اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا۔
نعش ہسپتال پہنچا نے کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا ۔
مزید تفتیش لیویز ایس ایچ او جوہان کررہے ہیں۔
ادھر گوادر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص زخمی،گوادر کے پدی زر میرین ڈرائیور دی اوئیسس اسکول کے کراس میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے والے پر فائرنگ کی جس سے رکشہ والا زخمی ہوگیا ،زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثناء دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ھلاک ہوگیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو دکی کے علاقے
ایریا میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے محمد رمضان نامی کانکن ھلاک ہوگیا ۔
انتظامیہ نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو آبائی علاقے قلعہ سیف اللہ روانہ کر دیا گیا ۔
جبکہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔
وہاں تربت کے علاقے شاپک میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت افراد جان بحق، گاڑی سوار فرار ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق شاپک میں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جان بحق ہوئے ہیں جن میں شاپک کے رہائشی چاکر کریم داد ان کی اہلیہ اور ان کا ایک بچہ شامل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چاکر کریم داد اپنے خاندان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر کررہے تھے جنہیں سامنے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے تینوں موقع پر جان بحق ہوگئے۔ حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا گاڑی سوار لکیر عرف لکو نامی شخص موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈیرہ بگٹی سے آمد اطلاع کے مطابق تحصیل سوئی کے علاقے مٹ تھنگوانی میں کھیتوں پر کام کرنے والے برگر کے جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث مزدور پیشہ شخص کی دو سالہ بیٹی جھلس کر جاں بحق، جبکہ گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔
کوئٹہ کے علاقے بروری میں کچرا دان سے نومود بچی کی لاش برآمد، پولیس نے بچے کی لاش بی ایم سی ہسپتال منتقل کردی ، بچی کے چہرے اور جسم پر شدید نوعیت کے زخم کے نشان ہیں ۔