بلوچستان کے ضلع کیچ سے گذشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے شخص کی نعش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 مارچ کو لاپتہ ہونے والے میر دوست ولد داد محمد کی نعش تحصیل تمپ کے علاقے بالیچہ سے برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص 28 مارچ کو گھر سے کسی کام کے لیے نکلا تاہم وہ واپس نہیں لوٹا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اس کے لاپتہ ہونے کے بعد ہم نےان کی تلاش کے لئے کوششیں جاری رکھا تاہم وہ نہیں ملا جبکہ گذشتہ شام اُس کی نعش ایک کنویں سے ملی جس کے سر اور ہاتھوں پر زخموں کے واضع نشانات موجود تھے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔