حب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پرنس ہوٹل کا ملازم ھلاک ،
ھلاک شخص کی شناخت صلاح الدین عرف چنگاری سکنہ مستونگ کے نام سے ہوا ہے ۔بتایا جارہاہے کہ مقتول کافی دیر سے ہوٹل میں کام کرہاتھا ۔تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوئے ہیں۔
پسنی (نامہ نگار)پسنی ، مکران کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوانوں کو کچل دیا، حادثے میں عدید ولد اسماعیل سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی موقع پر ھلاک جبکہ حبیب، فیصل صوالی اور عارس نامی نوجوان زخمی ہو گئے، ھلاک اور زخمیوں کو عمان ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
اس طرح نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو افراد ھلاک دو شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کیشنگی کے علاقہ گلنگور کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑ یوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ایمل خان ولد یار جان کاسی سکنہ شال اور نزیر احمد ولد زیب سکنہ شال سے ہواہے ۔ جبکہ احمد ذیب ولد سردار محمد کاسی اور اورنگزیب شاہ ولد حسن شاہ سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہو گئے ۔
بتایا جارہاہے کہ زخمیوں کو نوشکی شہر میں واقع گورنمنٹ میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شال ریفر کر دیا گیا حادثہ کی مزید تفتیش کیشنگی لیویز کر رہی ہے ۔
علاو ازیں سنی شوران روڈ پر ڈاکوؤں کا راج رات 10بجے مزدا گاڈی سنی جا رہی تھی تو ڈاکوؤں کے لوٹنے پر مزاحمت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سراج ولد روشن جتوئی شدید زخمی جبکہ الٰہی بخش عرف سردار معمولی زخمی ہوئے جنہیں ڈھاڈر ہسپتال سے سبی ریفر کردیاگیا۔
دوسری جانب نصیرآباد نوتال اور ربیع کے درمیان مرکزی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی چھوٹی و بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار جاری رہا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے مسافروں سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیے،
جبکہ ڈاکوؤں نے خواتین مسافروں سے بھی لوٹ مار کرکے , زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
دریں اثناء لسبیلہ شال سے کراچی جانے والی مہران کار تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ کاٹھوڑ کے مقام پر موٹ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد امین ولد ظفر خان نثار خان ولد محمد امین آمنہ زوجہ نثار خان فریدہ دختر نثار خان ساہرہ دختر نثار خان شدید زخمی ہوگئیں ، اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122سینٹر ٹیارہ کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ پہنچادیا ،جہاں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ۔