خضدار سے بچے کی لاش برآمد، جسے زیادتی بعد قتل کردیا گیا ہے-
خضدار پولیس کے مطابق منگل کے روز انہیں اطلاع ملی کہ یونیورسٹی روڈ کے ایک خالی پلاٹ میں ایک لاش پڑی ہے جسے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا ہے-
پولیس نے بچے کی شناخت شاہزیب محمد حسنی سکنہ خضدار کے نام سے کی ہے - لاش ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے-
پولیس کے مطابق میڈیکل چیک آپ میں بچے سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزمان نے بچے کو خنجر مار کر قتل کردیا ہے-
پولیس نے بتایا کہ خضدار انتظامیہ واقعہ کی مزید میڈیکل ذرائع سے تحقیقات کررہی ہے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا-