کوئٹہ، ایئر پورٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

کوئٹہ (نامہ نگار ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈ کی حدود میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او جناح ٹاﺅن کامران بھٹی اور ہیڈ محرر وقاص زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post