جعفرآباد: مسلح افراد کی فائرنگ سے تین خواتین قتل

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں مسلح افراد نےگھر میں گھس کر تین خواتین کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جعفر آباد کے علاقے بیڈ باغ کے قریب مسلح افراد نے گھر میں گھس کر بنگلانی قبائل سے تعلق رکھنے والے تین خواتین کو قتل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال گشیدہ ہوگئی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post