دالبندین:دالبندین بی ایس او پجار دالبندین زون کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت زونل صدر سنگت کلیم بلوچ منعقد ہوا اجلاس سے زونل صدر سنگت کلیم بلوچ جنرل سیکرٹری ساجد ایاز بلوچ سینئر ناہب صدر کامریڈ وسیم بلوچ سینئر جواہنٹ سیکرٹری معاویہ بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ کسی صورت قبول نہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچ قوم کی وساہل کے لوٹ مار جاری ریکوڈک بلوچ قوم کی میراث ہے جسے وفاق اور نام نہاد حکومت نے چند داموں میں فروخت کرکے ریکوڈک کے اصل وارث بلوچ قوم کو اب تک لاعلم رکھا گیا ہے کہ ریکوڈک حوالے سے کیا معاہدہ ہوا ہے
بلوچستان اور بلخصوص چاغی کے لوگوں کو ریکوڈک حوالے سے اب تک بریف نہیں کیا گیا ہے جس سے صاف ظاہر ہورہا یے کہ بلوچستان کی وساہل کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لوٹنے کا سلسلہ ہے اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیربحث رہے گزشتہ کارگردکی پہ غور تنقیدی نشست تنظیم کے موجودہ صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور آہندہ کا لاے عمل طے کرکے مختلف فیصلے کیے گئے کہ دالبندین میں ہر یونٹ کے اجلاس برقرار رکھنا لازمی اور ادبی حوالے سے فیصلہ ہوا کہ تنظیم کے طرف سے ایک ادبی پرچہ پبلش کیا جاے گا۔