ہرنائی میں کوئلے کی کان سے 3 کان کنوں کو 4 روز بعد زندہ نکال لیا گیا

ہرنائی میں کوئلے کی کان سے تین کان کنوں کو چار روز بعد زندہ نکال لیا گیا تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے۔ بائیس مارچ کو ہرنائی میں کوئلے کی کان منہدم ہوگئی تھی اور مزدور کان میں پھنس گئے تھے، کان کنوں کو نکالنے کے لیے 1300 فٹ تک کھدائی کی گئی چار روز کی محنت کے بعد 3 پھنسے 3 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں آکسیجن پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کوئلے کی کان کو سیل کرنے اور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post