پنجگور :فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں پنجگور میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- جیئند بلوچ نے اپنے بیان کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات پنجگور کے علاقے گچک میں جوان تاک، کوْر کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ جیئند بلوچ نے کہا کہ حملے میں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔ بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post