بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکٹری جنرل رحیم ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ
محض پاکستان کو 11 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے بچانے کے لیے، حکومت پاکستان، بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کی طرف سے ریکوڈک ڈیل کی از سر نو تشکیل بلوچ قومی دولت کی دن دیہاڑے لوٹ مار ہے۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کو چاہیئے کہ اپنی شہرت اور پیسہ بچانے کیلئے اس غیر قانونی معاہدے کو منسوخ کرے۔
