اسلام آباد گھریلو جھگڑوں سے تنگ ’ ماں ‘ نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنا گھر ویران کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاو¿ن میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں ماں نے مبینہ طورپر تین بچوں کو قتل کردیا ہے۔پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا کہ تینوں بچوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، واقعے پر نفری کو بھیج کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق اندوہناک واقعہ شوہر اور بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے پر پیش آیا جس پر خاتون نے عاجز آکر اپنے لخت جگر پر چھریاں چلادی، اپنی ہی ہاتھوں سے اپنی ننھے پھولوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خاتون نے بھی خودکشی کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خاتون زخمی حالت میں ملی جسے ابتدائی طبی امداد کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونےوالوں میں سات سالہ ایان، چار سالہ مسکان اور تین سالہ نور شامل ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلئے ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، علاقے میں قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کی بڑی تعداد متاثرہ مقام پر جاپہنچی۔
Share this: