کیچ: فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کو کولواہ کے علاقے ڈنڈار ڈل کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال عسکری ذرائع نے باضابطہ نہیں کی ہے۔ دوسری جانب علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے فورا بعد ہیلی کاپٹر مذکورہ جگہ پہ پہنچ گئے اور شدید شیلنگ اور بمباری کی گئی۔ خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post