کیچ: ڈنڈار میں پاکستانی فوج کی جارحیت،آبادی پر مارٹرگولے سے حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں گذشتہ روزفدائی شہید فرازکے تدفین کے بعدعلاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ آج بروزمنگل علی الصبح پاکستانی فوج نے آبادی پر اپنی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ شہری و پہاڑی علاقوں میں فوجی جارحیت جاری ہے جہاں لوگوں کو گھروں میں محصورکرکے نکلنے نہیں دیا جارہا ہے۔ علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز اپنے کیمپ سے مارٹر گولے بھی فائر کر رہی ہے۔ اور گھروں کی طرف شدید فائرنگ کی جا رہی ہے۔جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراسکا ماحول ہے۔ جبکہ علاقے کی مواصلاتی نظام کو بھی مکمل طور پر بند کردیا گیاجس کی وجہ سے مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔ موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری ،ہلاکت اور جبری گمشدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post