ہرنائی : دھماکے سے ایک شخص ہلاک

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ دھماکہ ہرنائی کے تحصیل دکی میں تگڑی کے مقام پر ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ دکی میں لیویز نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے

Post a Comment

Previous Post Next Post